انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کورونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹر حفاظتی لباسوں (پی پی ای) کی کمی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی این جی اوز اور رضا کار اب کشمیر کے ہسپتالوں کے لیے حفاظتی سوٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے لیے سامنے آ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بی بی سی کے عامر پیرزادہ کی سری نگر سے ایک رپورٹ دیکھیے۔
#Coronavirus #Kashmir